9 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں اور ابھی برطانیہ میں ایران کے محافظ دفتر کی تشکیل کی ضرورت نہیں ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے فارس نیوز ‎سے انٹرویو میں کہا کہ تہران چاہتا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی صورتحال روشن ہوجائے تا کہ ایران ضروری اقدامات کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ مفادات کے محافظ دفتر کا انتطام اس وقت کیا جاتا ہے جب دو ملکوں کے درمیان تعلقات مکمل طور پر ختم ہوجائيں۔یاد رہے کہ مجلس شورائے اسلامی میں برطانیہ کے ساتھ تعلقات کم کرنے کے بل کی منظوری کے بعد برطانیہ نے جلد بازی میں ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے لندن میں ایران کے سفیر اور سفارتکاروں کو واپس بھیج دیا تھا۔....... /169